سجل علی کی کچھ ایسی تصویریں جو آپ کے لیے بلکل نیو ہونگی

این این ایس نیوز! پاکستان کی انتہائی خوبصورت اداکارہ سجل علی کی ایسی تصاویر منظر عام پر کہ مردوںکے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے ۔۔۔پاکستان فلم اور ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ہردلعزیز سجل علی کی بچوں کے ساتھ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔حیرت انگیز اداکاری اور اپنی دلکش تصاویر سے لاکھوں دِلوں پر راج کرنے والی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ سجل علی نے ایک بار پھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

سجل علی کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر یں اُن کے ہمراہ کچھ بچے بھی ہیں جن میں سے ایک بچہ اداکارہ کی گود میں بیٹھا مُسکرارہا ہے جبکہ سجل علی بھی اُس ننھے بچوں کو دیکھ کر مُسکرارہی ہیں۔اداکارہ کی نئی تصاویر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ یہ تصاویر اُن کے کسی ڈرامےکی شوٹنگ کے دوران کی ہیں۔ انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے سجل علی نے لکھا کہ ’ایک مُسکراہٹ جس پر آپ فِدا ہوجائیں۔‘ سجل علی کی خوبصورت تصاویر دیکھ کر مداح بھی اپنے جذبات پر قابو نہ پاسکے اور پوسٹ پر تبصرے شروع کردیے۔ ایک مداح نے لکھا کہ ’میں نے جب سے آپ کی یہ نئی تصاویر دیکھی ہیں تب سے میرے چہرے سے مُسکراہٹ نہیں جارہی۔‘ غزالہ نامی مداح نے سجل سے فرمائش کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کبھی احد کے ساتھ انسٹاگرام پر لائیو تو آئیں۔‘ ایک اور مداح نے لکھا کہ ’سجل آپ احد کے ساتھ اپنی کوئی تصویر ہی پوسٹ کردیں، آپ تو شادی کے بعد بھول ہی گئی ہیں۔‘ اقصیٰ خان نامی مداح نے لکھا کہ ’میں ہر اُس لمحے سےمحبت کرتی ہوں جس میں آپ مُسکراتی ہیں۔

‘ ایک مداح نےسجل کے کیپشن کا جوب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہم وہ لوگ ہیں جو آپ کی مُسکراہٹ پر مر جاتے ہیں۔‘ سجل علی نے 15 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی یہ نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے اب تک دو لاکھ سے 64 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنی دو دلکش تصاویر پوسٹ کی تھیں، جن میں پہلی تصویر بے رنگ تھی لیکن اداکارہ کی خوبصورت مُسکراہٹ اُس بے رنگ تصویر کو بھی حسین بنا رہی تھی جبکہ اگلی تصویر میں سجل علی ہاتھ میں لال گلاب تھامے کھڑی تھیں۔ تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے سجل علی نے مداحوں سے اُن کا حال احوال دریافت کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’حال کیسا ہے جنا ب کا؟

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *