دبئی ائیر لائن کی ائیر ہسٹس ماہانہ کتنے پیسے کماتی ہیں

این این ایس نیوز!دبئی ائیر لائن کا شمار دنیا کی بہترین ائیر لائنز میں‌ہوتا ہے جن کے پاس جدید ترین ہوائی جہازوں کا بیڑا اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل دفاتر ہیں‌. جو کہ پوری دنیا میں پھیلیں‌ہوئے ہیں‌اس کے ساتھ یہ ادارہ اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو بھی عمدہ معاوضۃ دیتی ہیں‌اور اس کے ساتھ اور بہت سے فوائد بھی ہوتےہیں‌. آج ہم آپ کو بتائیں‌گے کہ ائیر ہوسٹس جو کہ دبئی ائیر لائن میں‌ہو اس کو کتنا ماہانہ معاوضہ دیا جاتا ہے .

دلچسپی رکھنے والے امیدوار 13 اور 28 اپریل کے روز اوپن ڈے اٹینڈ کرسکتے ہیں جبکہ ا ئیرلائن کی ویب سائٹ سے بھی انٹرویو کے مقامات اور اوقات کی معلومات لی جاسکتی ہیں۔ ائیرلائن کا کہنا ہے کہ اسے کھلے ذہن، مدد کے جذبے سے سرشار اور دوستانہ مزاج رکھنے والے امیدواران کی ضرورت ہے۔ ملازمت کے خواہشمند امیدواران انگریزی زبان میں تحریر کئے گئے اپنے اپ ٹو ڈیٹ سی وی اور ایک تصویر کے ساتھ تشریف لائیں۔

اوپن ڈ ے میں شمولیت کے لئے پیشگی رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے تاہم سلیکشن کے متعلق شرائط و ضوابط کی معلومات ائیرلائن کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ملازمت کے وقت عمر کم از کم 21 سال ہونی چاہیے۔ آرم ریچ 212 سنٹی میٹرجبکہ پنجوں کے بل کھڑے ہونے پر کم از کم قد 160 سینٹی میٹر ہونا چاہیے۔ تعلیم کم از کم انٹرمیڈیٹ ہو جبکہ انگریزی زبان

پر عبور ضروری ہے۔ ایمریٹس ائیرلائن کی یونیفارم پہننے پر کسی قسم کا ٹیٹو نظر نہیں آنا چاہیے جبکہ نئے لوگوں سے ملنے، نئی جگہوں پر جانے او رنئے حالات سے مطابقت اختیار کرنے کی صلاحیت ضروری ہے۔ کامیاب امیدواروں کو دیگر فوائد کے علاوہ ساڑھے 9ہزار درہم (تقریباً تین لاکھ پاکستانی روپے) ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *