بیساکھی میلہ میں‌کئی سالوں‌سے جدا بہن بھائی کو ملا دیا

این این ایس نیوز!پاکستان جب پرٹش راج سے آزاد ہوا اور آزاد ملک بن گیا تو اس وقت کی افراتفری اور قتل و غارت کی وجہ سے پاکستان اور بھارت میں‌بہت سے خاندان پھنس کر رہ گئے اور اکثر ایک دوسرے سے جدا ہو گئے . ایسا ہی ایک سکھ خاندان تھا جس میں‌دو بھائئی بہن ایک دوسرے سے جدا ہوئے اور آج اللہ کی قدرت سے بیساکھی میلہ میں‌دوبارہ سے مل گئے جہاں‌رقت کے مناظر

دیکھنے میں‌آئے . لوگوں نے دونوں کو خوب مبارک باد دیں اور مٹھایاں بھی تقسیم کی . تقسیم پاکستان کے وقت بچھڑ جانے والےسکھ بہن بھائی 70 سال بعد بیساکھی کے میلے پر مل گئے۔
تجندر سنگھ اور پرکاشو سنگھ تقسیم پاکستان کے وقت ایک دوسرے سے بچڑ گئے تھے اور ایک دوسرے کے ذندہ ہونے کی بھی امید ختم کر چکے تھے۔بھائی بھارت میں جا کر رہنے لگا تو

بہن نے بھی مردان میں ڈیرے ڈال لئیے۔ دونوں بہن بھائی 70 سال بعد بیساکھی کے میلے پر ملے تو رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ۔اس موقع پر وہاں موجود لوگوں نے دونوں کو مبارکباد دی اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.