آج سے 31جولائی تک سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں ایک بار پھر اچانک سکولز بند کر دیئے گے بچوں کی موجیں

آج سے 31جولائی تک سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں ۔ایک بار پھر اچانک سکولز بند کر دیئے گئے۔۔؟ بچوں کی موجیں

کوئٹہ(این این ایس نیوز)صوبہ بلوچستان کے گرم علاقوں کے اسکولوں میں آج سے موسم گرما کی طویل تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے۔ڈائریکٹر اسکولز کے مطابق بلوچستان کے گرم علاقوں میںاسکولز موسم گرما کی تعطیلات کے سلسلے میں آج سے بند کر دیئے گئے ہیں، بلوچستان کے گرم علاقوں میں اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 31 جولائی تک جاری رہیں گی۔ ڈائریکٹر اسکولز کے مطابق کوروناوائرس سے ہونے والاتعلیمی نقصان پورا کرنے کے لیے موسم گرما کی تعطیلات میں 15دن کی کمی کی گئی ہے۔ڈائریکٹر اسکولز کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے سرد علاقوں میں موسم گرما کی مختصر تعطیلات منسوخ کر دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ بلوچستان کے تقریباً 17 اضلاع سمر زون اور 16 اضلاع ونٹر زون میں آتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *