گرمی کی وجہ سے بچے اسکولوں میں بے ہوش ہونے لگے والدین پریشان اور حکومت کا چھٹیوں سے متعلق بڑا اعلان

اسلام آباد: ملپور بارہ کہو میں بجلی نہ ہونےسےگورنمنٹ فیڈرل اسکول میں 25 بچے بے ہو ش ہوگئے۔ذرائع کے مطابق شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو ناک سے خو ن آنا شروع ہو گیا تھا جس پر بچوں کے سر پر پانی ڈال کر ناک سے بہتے خو ن کو روکنے کی کوشش کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بچوں کو طبی امداد دینے کے لیے قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسکول میں بجلی کی عدم دستیابی سے متعلق واپڈا کو اطلاع بھی دی مگر بجلی بحال نہ ہو سکی جب کہ اسکول میں بچوں کی تعداد 200 ہے اور بجلی نہ ہونے پر بچوں کو چھٹی دے دی گئی۔حکومت اس معاملے پر سوچ رہی ہے کہ بچوں کو چھٹیاں دے دی جائیں۔کیونکہ گرمی کا قہر بڑھ رہا ہے ایسا ہی رہا تو بچوں کے والدین ان کو سکول بھجینا بند کردیں گے۔ حکومت سے چھٹیوں کا اعلان متوقع ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *