شعیب ملک سے شادی ، سونیا حسین نے چپ توڑ دی ایسی بات کہہ دی جس کا پورے پاکستان کو انتظار تھا

اسلام آباد(این این ایس نیوز) پاکستان شوبز اندسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے اپنے ایک بیان میں اپنی شادی کے بارے بات کی ہے، اپنے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈ شعیب ملک کی شادی کے بارے

زیر گردش خبروں سے خاموشی توڑتے وضاحت کرتے سب بتا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سونیا حسین نے اپنے اور شعیب ملک سے متعلق شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی، حال ہی میں شعیب ملک اور اداکارہ سونیا نے ایک شو میں شرکت کی، اسی شو میں اداکارہ نے اس بات کی تردید بھی کی،شو کے میزبان اداکار احسن خان کو دلچسپ سوالات کے جوابات بھی دنوں نے دیے،سونیا خان نے شعیب ملک کے گھرآکر ڈنر کرنے کی وجہ بھی بتائی۔اداکارہ نے اس حوالے سے مزیدانسٹاگرام سٹوری میں ایک طویل تحریر پوسٹ کی، ان کا کہناتھا کہ ’جب شعیب ملک اُن کے گھر کھانے پر آئے تھے تو اُن کی والدہ اس بات سے بے خبر تھیں کہ شعیب ملک شادی شدہ ہے، سونیا نے بتایا کہ اُن کی والدہ نے شعیب ملک کو پسند کر لیا تھا اور اُنہیں شعیب سے شادی کے لیے راضی بھی کرنے لگ گئی تھیں، اُن کی والدہ کا کہنا تھا کہ لڑکا بہت اچھا ہے۔‘سونیا نے انسٹاگرام سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک سٹوری میں لکھا کہ وہ شرطیہ کہہ سکتی ہیں کہ ہم سب کی والدہ ہمارے اچھے دوستوں سے مل کر اپنا کوئی دلچسپ تبصرہ پیش کرتی ہوں گی،انہوں نے کہا کہ شو میں کی گئی میری بات کو اب توڑ مروذڑ کر پیش کیا جارہا ہے، اور بلاوجہ ہی ایک سنجیدہ خبر بنادیا گیا ہے۔سونیا نے انسٹاگرام سٹوری میں شعیب ملک کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اب بھی میرے بہترین دوست ہیں،عوام سے یہ درخواست بھی کہ سیاق و سباق سے ہٹ کر خبر بنانے سے گریز کیا جائے یہ لوگوں کی زندگی میں بدترین اثر ڈال سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *