وہ 5 مشہور اداکار جنھوں نے بچوں کو گود لیا اور سگے ماں باپ کی طرح پال کر نئی مثال قائم کردی

این این ایس نیوز! تنقید کرنا ہمارے معاشرے کا المیہ بن چکا ہے، بہت سے افراد اس جگہ بھی تنقید کر رہے ہوتے ہیں جہاں سراہنا چاہیے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں منفی سوچ بڑھتی ہی جارہی ہے۔ لوگوں کو مثبت چیز کے بارے میں بات کرنے کے بجائے منفی کو موضوعِ بحث بنانا زیادہ اچھا لگ رہا ہوتا ہے۔

اس افراتفری کے دور میں جہاں لوگوں کو اپنے علاوہ کسی دوسرے کی فکر نہیں ہوتی وہیں شوبز انڈسٹری کے کچھ فنکار ایسے ہیں جنہوں نے اپنے علاوہ بھی کسی کا سوچا۔ ہم ان اداکاروں کی بات کر رہے ہیں جنہوں نے بے گھر بچوں کو آسرا دیا۔ ناصرف آسرا بلکہ انہیں اپنے بچے سمجھ کر پرورش کی۔

حدیقہ کیانی پاکستان کی معروف ترین گلوکارہ ہیں، انہوں نے پاکستان کو کئی ہٹ اور زبردست گانے دیے۔ گلوکارہ نے ایک بچہ اس وقت گود لیا تھا جب 2005 میں پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں خطرناک قسم کا زلزلہ آیا تھا۔ حدیقہ کیانی نے اپنے گود لیے بیٹے کا نام ”نادِعلی” رکھا۔

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ اور سابقہ مس یونیورس شسمیتا سین کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری کو متعدد سپر ہٹ فلمیں دیں۔ یہ ناصرف ایک بہترین اداکارہ بلکہ ایک بہترین انسان بھی ہیں۔ شسمیتا سین نے دو بچیوں کو گود لیا۔ بڑی بیٹی کا نام ”رینی” جبکہ چھوٹی بیٹی کا نام ”الیساہ” رکھا۔

پاکستان کی نامور اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل نے بھی دو چھوٹے بچوں کو گود لیا تھا جبکہ اب وہ دونوں ہی بڑے ہو چکے ہیں۔ نادیہ جمیل نے سال 2018 میں ایک ٹوئٹ کیا تھا جو کہ کئی دن تک خبروں کی زینت بنا رہا تھا۔ اداکارہ نے جاری کردہ پیغام میں تحریر کیا تھا کہ ”میرا چھوٹا بیٹا سڑک پر رہتا تھا جبکہ بڑا بیٹا اینٹوں کے بھٹے پر کام کرتا تھا۔ اب یہ دونوں بڑے ہو چکے ہیں اور مجھے ان پر فخر ہے”۔ اداکارہ کے اس اقدام کو پورے پاکستان نے کافی سراہا تھا۔

بالی ووڈ کے نامور اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان نے بھی اپنی چھوٹی بیٹی کو گود لیا ہے۔ سلیم خان پہلے ہی 4 بچوں کے والد تھے جبکہ انہوں نے اپنی بانچویں بیٹی ”ارپیتا” کو گود لیا اور اس کی پرورش کی۔ ارپیتا کی اب شادی ہو چکی ہے جبکہ ان کے 2 بچے بھی ہیں۔

بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور ڈانسر میتھوں چکرابورتی نے بھی ایک بچی کو گود لیا اور اس کی اپنی بیٹی کی طرح پرورش کی، انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ”دیشانی” رکھا۔ میتھوں اپنی بیٹی سے بے حد محبت کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *