انوشے اشرف ٹی وی شو میں ایسا لباس پہن کر آگئیں کہ ہنگامہ برپا ہوگیا  

کراچی (این این ایس نیوز) پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف کو ایک ٹی وی شو میں پہنے گئے اپنے نا زیبا لباس کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے۔

انوشے اشرف نے عائشہ عمر کے ساتھ احسن خان کے پروگرام “ٹائم آؤٹ” میں شرکت کی۔ اس شو میں عائشہ عمر نے مکمل لباس پہنا ہوا تھا تاہم انوشے اشرف کے لباس کا انتخاب ایسا تھا جس کو کسی طور مناسب نہیں کہا جاسکتا۔ اپنے نازیبا لباس کی وجہ سے انوشے اشرف کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ایک صارف نے انوشے اشرف کے لباس پر کہا کہ وہ کپڑے پہن کر بھی بر ہنہ ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ پاکستان میں بے حیائی کا بازار گرم ہے۔اقصیٰ نامی صارف نے انوشے اشرف کے لباس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس لباس کو سپر بیہودہ کہا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *