فیصل موورز پر ملک بھر میں پابندی لگ گئی

لاہور (این این ایس نیوز )موٹروے پولیس نے دس روز میں مسلسل دو حادثات کے پیش نظر کارروائی کرتے ہوئے ” فیصل موورز “ پر ایم ٹو پر سفر کرنے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فیصل موورز کی مسافروں سے بھر بس ایم ٹو پر سفر کر رہی تھی کہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث ٹریلر سے جا ٹکرائی جس کے باعث دو قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں جبکہ 6 افراد شدیدزخمی ہوئے ۔فیصل موورزکی بس کو گزشتہ ماہ 25 تاریخ کو بھی حادثے کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر موٹروے کی جانب سے حادثے کے بعد کمپنی کو وارننگ جاری کی گئی لیکن مالکان نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی ۔ جس کے بعد صرف 10 روز کے اندر ہی گزشتہ روز بس کا ایک اور ایکسیڈنٹ ہوا جس میں دو جانیں چلی گئیں ، موٹروے پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل کی منظوری سے کمپنی کو موٹروے پر سفر کرنے سے تاحکم ثانی روک دیا گیاہے ۔جب اس معاملے پر فیصل موورز کا موقف جاننے کیلئے ان کی ہیلپ لائن پر فون کیا گیا تو خاتون نمائندہ کا کہناتھا کہ ” ہفتہ اور اتوار لاک ڈاﺅن ہونے کی وجہ سے بسیں موٹروے پر سفر نہیں کر رہیں جس کے باعث جی ٹی روڈ کا استعمال کیا جارہاہے۔“یاد رہے کہ ایم ٹو لاہور کو اسلام آباد اور راولپنڈی سے جوڑتی ہے جس کی لمبائی 375 کلومیٹر ہے اور یہ اہم ترین شاہراہ سمجھی جاتی ہے ۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *