ہوائی جہاز میں سیٹیں ہمیشہ ہی کھڑکی کے ساتھ کیوں نہیں ہوتیں؟حیرت انگیز گہری راز کی بات جانیں

این این ایس نیوز! دنیا میں  اڑنے والی  یومیہ تجارتی پروازوں کی تعداد 102,465 ہے۔ ہرسال تقریباً 4 ارب مسافر ہوائی جہازوں سے سفر کرتے ہیں۔یہ تعداد دنیا کی کل آبادی کے نصف سے بھی زیادہ ہے۔

مسافروں کی اتنی بڑی تعداد جہازوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ کچھ جاننے کی خواہش مند ہوتی ہے۔ اس حوالے سے ہر روز ہی کچھ نئے سوال اور اُن کے جواب سامنے آتے رہتے ہیں۔ایسا ہی ایک سوال یہ ہے کہ  کچھ جہازوں  کی تو تمام سیٹیں کھڑکیوں  کے ساتھ  ہوتی ہیں لیکن تمام جہازوں کی  سیٹیں کھڑکیوں کے ساتھ کیوں نہیں ہوتیں؟ اس کی بھی ایک وجہ ہے لیکن اس وجہ کا تعلق حفاظت سے نہیں ہے۔اس کا جواب یہ ہے کہ جہاز کا تمام ڈیزائن اور اس کی انجینئرنگ مسافروں کی حفاظت کو پیش نظر رکھ کر کی جاتی ہے لیکن جہاز میں سیٹوں کی ترتیب  ائیرلائن  کا اپنا کام ہے۔ ہرتجارتی  ائیر لائن کا مقصد  پیسہ کمانا ہوتاہے۔ اس لیے ائیرلائن جہاز میں اُس کی گنجائش کو مدنظر رکھ کر زیادہ سے زیادہ سیٹیں رکھنے کی کوشش کرتی ہے۔ اب یہ سیٹیں کھڑکیوں کے ساتھ  ہوں یا الگ اس سے ائیرلائن کو کوئی سروکار نہیں ہوتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *