سعودی شوہر نے ہنی مون پر جاتے ہی اپنی بیوی کو طلاق دے دی

این این ایس نیوز! سعودی دولہا نے ہنی مون پرپستول ساتھ لے جانے پر اپنی دلہن کو طلاق دیدی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی دولہا باحہ کے جنوبی سعودی ٹاؤن میں

اپنی نئی نویلی دلہن کو ہنی مون کے لئے نئے گھر لے کر گیا تھا لیکن اس وقت صدمے سے دوچار ہو گیا جب اسے علم ہوا کہ اس کی اہلیہ اپنے بیگ میں پستول لائی ہے ۔دولہا جب صدمے سے باہر آیا تو اس نے فوری طور پر اپنی دلہن کو طلاق دے دی ۔مقامی اخبار صدا کے مطابق دولہے کے سامنے وضاحت کرنے کی کوشش کرنے کے دوران دلہن کے باپ نے پستول بطور شادی کا تحفہ دینے پر لڑکی کے انکل کو مورد الزام ٹھہرایا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *