عورت نے گلی میں بچے کو جنم دیا پھربچے اور سودا سلف کو اٹھایا اور گھر چلی گئی

این این ایس نیوز! چین کے صوبے گوانگڈونگ کے شہر ینفو میں ہفتے کے دن کے ایک عورت نے گلی میں ہی ایک بچے کو جنم دے دیا۔چینی سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کے مطابق  یہ عورت گھر سے خریداری کے لیے نکلی تھی ۔ وہ سودا سلف لے کر  گھر آ رہی تھی کہ گلی میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔ اس دوران وہاں موجود کچھ عورتوں نے بھی اُس کی مدد کی۔

وہاں موجود لوگوں نے کارڈ شیٹ اور کرسیاں فراہم کیں۔  کچھ دیر کے بعد طبی عملے کے ساتھ ایمبولینس بھی وہاں آگئی۔ طبی عملے  نے نوزائیدہ بچے کی دیکھ بھال کی۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کچھ دیر بعد یہ عورت اپنے ایک ہاتھ میں اپنے نوزائیدہ بچے اور دوسرے ہاتھ میں سودا سلف کا بیگ اٹھائے چلتی ہوئی گھر  جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *