رات کے اندھیرے میں بلوچستان کوسٹ گارڈ کو 9 اونٹ مل گئے لیکن ان پر دراصل کیا مال تھا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی (این این ایس نیوز)  بلوچستان میں پاکستان کوسٹ گارڈز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 1580 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چر س قبضے میں کرلی، ترجمان کے مطابق گزشتہ رات موبائل گشت کے دوران شیری شیپ کے علاقے میں ایک مشکوک نقل و حرکت کاتعاقب کیا گیا،موبائل گشت کو دیکھ کر اسمگلر ز رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اونٹوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ بلوچستان کے علاقے پسنی سے منشیا ت اسمگلہونے کا خدشہ ہے جس پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔ترجمان نے بتایا کہ نو لدے اونٹوں کی تلاشی کے دوران1580 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چر س برآ مدکرلی گئی، خدشہ ہے کہ یہ منشیا ت بیرون ملک اسمگلہونا تھی۔ترجمان کے مطابق پکڑی جانے والی منشیا ت کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں تقریبا پانچ کروڑ21لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔برآمد شدہ منشیا ت کو تحویل میں لیکرمزیدتفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *