مسلسل قبض خطرناک بیماری ہےیہ آپ کو اس بیماری میں مبتلا کرسکتی ہے۔۔ ڈاکٹروں نے خطرے کی گھنٹی بجادی

این این ایس نیوز! قبض ایک تکلیف دہ اور انتہائی پریشان کن بیماری ہے لیکن برطانوی سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ یہ بیماری جنسی اعضاءکی خارش (Herpes)

کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔ اخبار ڈیلی میل کے مطابق ییل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے پروفیسر اقیقو ایواسکی کی سربراہی میں ایک تحقیق کی جس میں معلوم ہوا کہ قبض کے شکار افراد میں جنسی اعضاءکی خارش پائے جانے کے امکانات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ قبض کے مریضوں میں ہرپیز کی بیماری پائی جانے کی مثالیں بکثرت سامنے آتی رہتی ہیں لیکن سائنسدانوں کو پہلے یہ معلوم نہیں تھا کہ ان دونوں بیماریوں کا تعلق کیا ہے ۔حالیہ تحقیق میں تحقیق کاروں نے دریافت کیا کہ ہرپیز کی بیماری کا وائرس جنسی اعضاءسے ریڑھ کی ہڈی کی طرف پھیل جاتا ہے جہاں سے یہ بڑی آنت کے عصبی خلیوں کو متاثر کرتا ہے۔ ریڑھ کی ہڈی اور خصوصاً بڑی آنت کے عصبی خلیوں کے متاثر ہونے کی وجہ سے فاضل مادوں کو جسم سے باہر نکالنے کی صلاحیت کمزور پڑجاتی ہے جس کا نتیجہ قبض کی صورت میں سامنے آتا ہے۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ امریکا میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ تقریباً 20 فیصد افراد ہرپیز کی بیماری کا شکار ہیں اور ان میں سے قابل ذکر تعداد قبض کی بیماری میں بھی مبتلا تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قبض کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ جنسی اعضاءکی خارش کے لئے بھی اپنا معائنہ کروائیں تاکہ اس کا وائرس جسم میں موجود ہونے کی صورت میں بیماری کی اصل وجہ کا تدارک کیا جاسکے۔ یہ تحقیق بیک وقت دو سائنسی جریدوں سیل ہوسٹ اور مائیکروب میں شائع کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *