یہ 10 روپے کا عام سا دکھنے والا پیالہ کتنے ارب روپے میں فروخت ہوا جان کر آپ حیرت سے بے ہوش ہو جائیں گے

این این ایس نیوز! پورسیلن کا بنا 900سال پرانا پیالہ ہانگ کانگ میں ہونے والی نیلامی میں ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوا ہے۔ سونگ خاندان(960 عیسوی سے 1279 عیسوی ) سے تعلق رکھنے والا یہ پیالہ 294.3 ملین ہانگ کانگ ڈالر یا 37.68 ملین امریکی ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔

اس پیالے  کی فروخت سے پہلے مہنگے ترین چینی برتن کا اعزاز منگ خاندان کے  کپ کے پاس تھا، جسے 2014 میں 281.2 ملین ہانگ کانگ ڈالر یا 36 ملین امریکی ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔
13 سینٹی میٹر(5 انچ ) کا یہ پیالہ برش دھونے کے کام آتا تھا۔ اسے ایک نامعلوم خریدار نے خریدا ہے۔ اس کی بولی صرف  20 منٹ  ہی جاری رہی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *