ایک بڑے صوبے کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات منسوخ کر دی گئیں

کوئٹہ (این این ایس نیوز) محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے کے سرد علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات منسوخ کر دیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سکولوں میں مختصر اور طویل دورانیہ کی تعطیلات میں تبدیلی کی گئی ہے۔محکمہ تعلیم میں سرد علاقوں میں موسم گرما کی مختصر تعطیلات منسوخ کر دی ہیں۔

محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے سرد علاقوں کے اسکولوں میں موسم گرما کی 21 سے 31 اگست کی تعطیلات نہیں ہوگی۔صوبہ کے گرم علاقوں میں اسکولوں کی طویل تعطیلات میں بھی 15 یوم کی کمی کی گئی ہے، گرم علاقوں میں سالانہ تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔ بلوچستان کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے رد و بدل کی گئی ہیں ،ڈائریکٹر سکولز بلوچستان عبدالواحد شاکر بلوچ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلائو کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے کے گرم علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے یکم اگست تک جبکہ سرد علاقوں کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 22سے 31جولائی تک ہونگی ۔دوسری جانب حکومت نے رواں سال گرمیوں کی چھیٹیاں محدود رکھنے کا فیصلہ کرلیا، موسم گرما کی تعطیلات کا فیصلہ صوبے کریں گے، رواں سال ایس اوپیز کے تحت تمام کلاسز کے امتحانات بھی لیے جائیں گے۔ ق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزراء تعلیم کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت تمام وزراء تعلیم اور سیکرٹریز نے شرکت کی۔بین الصوبائی وزراء تعلیم نے ملک بھر میں امتحانات کے انعقاد کیلئے ٓپشنز کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں نیشنل ایجوکیشن اسیسمنٹ فریم ورک کو بھی صوبوں کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال کسی جماعت کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔ ایس اوپیز کے تحت ہر صورت امتحانات لیے جائیں گے۔ تمام کلاسز کے امتحانات 20 جون کے بعد شروع کیے جائیں گے۔امتحانات کی حتمی تاریخ کا اعلان صوبے خود کریں گے۔ پہلے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے۔ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں لیے جائیں گے۔ رزلٹ تاخیر سے ہونے کی صورت میں جامعات پر وویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کو محدود رکھا جائے گا۔ موسم گرما کی تعطیلات کا فیصلہ صوبے کریں گے، تمام وفاقی اکائیوں کو تعلیمی اداروں میں اساتذہ، نگراں عملے اوردیگر انتظامی اسٹاف کی ویکسی نیشن یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *