روں سال گرمیوں کی کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ طلبا اور والدین کیلئے اہم خبر آگئی

این این ایس نیوز! حکومت نے رواں سال گرمیوں کی چھیٹیاں محدود رکھنے کا فیصلہ کرلیا، موسم گرما کی تعطیلات کا فیصلہ صوبے کریں گے، رواں سال ایس اوپیز کے تحت تمام کلاسز کے امتحانات بھی لیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزراء تعلیم کمیٹی کا اجلاس ہوا،

اجلاس میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت تمام وزراء تعلیم اور سیکرٹریز نے شرکت کی۔بین الصوبائی وزراء تعلیم نے ملک بھر میں امتحانات کے انعقاد کیلئے ٓپشنز کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں نیشنل ایجوکیشن اسیسمنٹ فریم ورک کو بھی صوبوں کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال کسی جماعت کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔ ایس اوپیز کے تحت ہر صورت امتحانات لیے جائیں گے۔تمام کلاسز کے امتحانات 20 جون کے بعد شروع کیے جائیں گے۔امتحانات کی حتمی تاریخ کا اعلان صوبے خود کریں گے۔ پہلے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے۔ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں لیے جائیں گے۔ رزلٹ تاخیر سے ہونے کی صورت میں جامعات پر وویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کو محدود رکھا جائے گا۔ موسم گرما کی تعطیلات کا فیصلہ صوبے کریں گے، تمام وفاقی اکائیوں کو تعلیمی اداروں میں اساتذہ، نگراں عملے اوردیگر انتظامی اسٹاف کی ویکسی نیشن یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔صوبے جلد اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ دوسری جانب این سی اوسی نے ملک کے مختلف اضلاع میں 6 جون تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کی ہدایت کی ہے، پنجاب کے 20 اضلاع ، سندھ کے 12، خیبر پختونخواہ 14، آزاد کشمیر کے4، بلوچستان اور اسلام آباد کے ایک، ایک ضلع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تعلیمی اداروں کی بندش کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہونے پر کی گئی۔وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے اپنے ٹویٹ میں اعلان کیا کہ 24 مئی بروز پیر سے پنجاب بھر میں مختلف 16اضلاع میں نجی و سرکاری سکول کھولنے کی اجازت ہوگی۔ سکولوں میں ہفتے میں چار روز کیلئے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولا جاسکے گا۔ اس دوران سکولوں میں حکومت پنجاب کے جاری کردہ ایس اوپیز پر عملدرآمد یقیینی بنانا ہوگا۔ جن اضلاع میں سکول کھولے جائیں گے ان میں چکوال، جہلم ، حافظ آباد، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، راجن پور، بہاولنگر، ساہیوال، شیخوپورہ، چنیوٹ، جھنگ، قصور، پاکپتن اور وہاڑی شامل ہیں۔ این سی اوسی نے ہدایت کی تھی کہ جن اضلاع میں کورونا کیسز کی شرح 5 سے زائد ہے ان اضلاع میں 24 مئی سے سکول نہیں کھولے جائیں گے

Comments are closed.