وزیر تعلیم پنجاب کا لاہور سمیت دیگر اضلاع میں اسکول کھولنے کا فیصلہ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این ایس نیوز )صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا 7جون سے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں اسکول کھولنے کا اعلان ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے پیغام میں کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ این سی اوسی میں مشاورت کے بعد کیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے 20 اضلاع میں 50 فیصد حاضری کی پالیسی پر عملدرآمد ہو گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے۔دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ 15جون کے بعد بورڈ امتحانات شروع کرنیکا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ایک بیان میں شفقت محمودنے کہاکہ گذشتہ روز ہونے والی بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ کے امتحانات 15 جون کے بعد شروع ہوں گے۔ شفقت محمود نے کہا کہ 15 جون کے بعد 12 ویں اور 10ویں جماعت کے امتحانات ترجیحی بنیاد پر ہوں گے،گیارہویں اورنویں جماعت کے امتحانات بعد میں شروع ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے امتحانات کو ترجیح دی جائیگی تاکہ جامعات میں داخلے سے قبل ہی ان کے نتائج آسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *