80 سالہ بوڑھی خاتون نے جہاز کے انجن میں سکے پھینک دئیے

این این ایس نیوز! اگرچہ وہ بوڑھی خاتون ”لکی ائیر“ کے جہازمیں سفر کر رہی تھیں  مگر لگتا ہے کہ انہیں  ائیر لائن کی خوش قسمتی پر یقین نہیں تھا، اس لیے  76سالہ خاتون نے مزید خوش قسمتی کے لیے  ا جہاز کے انجن میں سکے پھینک دئیے۔

بوڑھی خاتون جیسے ہی ،چین کے صوبے انہوئی کے انچنگ کے ائیرپورٹ پر کھڑے ،جہاز میں  سوار ہونے لگی، انہوں نے  جہاز کے انجن میں سکے پھینک دئیے ۔اُن کے ساتھی مسافروں نے ائیرلائن کی انتظامیہ کو بتایا کہ فینگ نامی بوڑھی خاتون نے جہاز کے انجن میں کچھ پھینکا  ہے تو انہوں نے اس کی تفتیش شروع کر دی۔ تلاش کے بعد انتظامیہ کو جہاز کے انجن کےپاس سے ایک سکہ ملا۔ اس کے باوجود انتظامیہ نے کئی گھنٹوں تک جہاز کو روک کی  مزید سکوں کی تلاش جاری رکھی۔ بعد میں جہاز فینگ کے بغیر ہی منزل مقصود کی طرف روانہ ہوگیا، جبکہ فینک کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔چین میں کسی بوڑھی خاتون کا خوش قسمتی کے لیے جہاز کے انجن میں سکے پھینکنے کا یہ کوئ پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے پہلے جون میں 80سالہ خاتون نے شنگھائی کے ائیرپورٹ پر ایک جہاز کے انجن میں سکے پھینک دئیے تھے۔

Comments are closed.