شادی سے قبل ایک لڑکی مجھ پر فدا ہوگئی تھی اور پھر ہم دونوں۔ ۔ ۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حیرانکن انکشاف کردیا

ممبئی (این این ایس نیوز) پریانکا چوپڑا نے کرن جوہر کے شو میں انکشاف کیا ہے کہ شادی سے پہلے ایک ہم جنسپرست لڑکی ان پر فدا ہوگئی تھی۔

اس بات کا انکشاف پریانکا چوپڑا نے ٹی وی شو ’’ کافی ود کرن‘‘ میں  کیا۔ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ اس شو پر آنے والی پریانکا سے میزبان کرن جوہر نے سوال کیا’  کیا آپ کا کسی ہم جنس پرست خاتون سے سامنا ہوا؟ جس پر پریانکا نے کہا کہ ہاں سامنا ہوا بلکہ میں نے حیلہ بہانہ کرکے بڑی مشکل سے اس لڑکی سے جان چھڑائی۔پریانکا نے اس واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ چند سال قبل ایک نائٹ کلب میں پیش آیا تھا، وہ لڑکی بہت خوبصورت اور دلبرانہ اداؤں کی مالک تھی اس نے براہ راست میری تعریف کرتے ہوئے میرے ساتھ وقت گزارنے کی پیشکش کی تھی۔پریانکا نے مزید کہا کہ اس وقت مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اسے کیا جواب دو لیکن پھر میں نے اسے کہا کہ ’ بےبی، میرا بوائے فرینڈ ہے اور میں لڑکوں کو ہی ترجیح دیتی ہوں۔

Comments are closed.