7سالہ بچی گھروالوں سےناراض ہو کر ٹرین سے اکیلی ائیرپورٹ پہنچی اور بغیر ٹکٹ جہاز میں سوار ہو کر کہاں پہنچ گئی حیرانکن واقعہ

این این ایس نیوز! ایک 7سالہ بچی اپنے ماں باپ سے ناراض ہو کر اکیلی ہی ٹرین میں جنیوا ائیرپورٹ پہنی اور بغیر ٹکٹ کے ہی جہاز میں بھی سوار ہوگئی۔

بچی نے اپنے گھر والوں کو جنیوا کے سنٹرل ریلوے اسٹیشن کے قریب چکمہ دیا  اور ایک ٹرین بدل کر ائیرپورٹ پہنچ گئی۔ بچی کے ماں باپ نے سوئس پولیس کو فون  کیا تو اسے ائیرپورٹ  کی سیکورٹی ویڈیوز میں  ٹریک کر لیا گیا۔ائیرپورٹ کے ترجمان برٹرانڈ  نے بتایا کہ  وہ بچی اپنے اردو گرد موجود بچوں اور لوگوں کے ساتھ سیکورٹی گیٹ سے گزری اور چھوٹے قد کی وجہ سے ہی ڈیپارچر گیٹ سے بھی آرام سے گزر گئی۔بچی نےجہاز میں سوار ہونے کی دو بار کوشش کی۔ پہلی بار تو وہ  عملے کے ایک فرد کے پیچھےپیچھے جہاز میں سوار ہونے کے لیے گئی لیکن پھر پلٹ کر لوگوں میں گھل مل گئی اور ان کے ساتھ ہی جہاز میں سوار ہوگئی۔جہاز میں عملےکےلوگوں نے اسے دیکھ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔ائیرپورٹ کے ترجمان نے یہ تو نہیں بتایا کہ بچی کس ائیرلائن کے جہاز میں بیٹھی تھی، لیکن یہ ضرور بتایا کہ یہ جہاز فرانس جارہا تھا۔ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد وہ سیکورٹی اقدامات کو مزید سخت کر دیں گےتاکہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ نہ ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *