پاکستانی تیار ہو جائیں گھرکی ٹوٹی چھتیں ٹھیک کرلیں کہاں کہاں بارش ہوگی ۔۔محکمہ موسمیات نےتازہ ترین پیش گوئی کر دی

این این ایس نیوز! آج ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا، وسطی/جنوبی پنجاب، بالائی سندھ ، شمال مشرقی بلوچستان ،کشمیراور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور وسطی و جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔

تاہم بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیراور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا ۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ، کشمیراورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا : بالائی دیر09، مالم جبہ 01، کشمیر:چکوٹھی 02، گلگت بلتستان : بونجی ، بگروٹ 01، بلوچستان : بارکھان میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت، دادو 47 ،پڈعیدن اورشہیدبینظیرآبادمیں 46 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.