تخم ملنگا سے موٹاپا ختم

این این ایس نیوز! ہم میں سے کسی کو بھی پسندنہیں کہ اس کا وزن مناسب حد سے بڑھ جائے اور وہ موٹا کہلائے موٹاپے سے تنگ افراد طرح طرح کے جتن کرتے ہیں ۔کوئی سخت ورزش کرتا ہے تو کوئی طرح طرح کے ڈائٹنگ پلان بناتا ہے لیکن بہت کم ایسے ہوتے ہیں جو کہ اس سے جان چھڑا پاتے ہیں ۔ کچھ لوگ کھانا کم کر دیتے ہیں ۔لیکن یہ زیادہ مقصان دہ ہے کیونکہ کھانا کم کرنے کی وجہ سے وزن کم ہو یا نہ ہو لیکن انسان کے جسم میں کمزوری ضرور پیدا ہوتی ہے ۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح سے وزن کم کیا جاسکتاہے ۔ اس نسخہ کو کو استعمال کرنے کے لئے ہمیں جو چیزیں چاہئے ہونگی ۔ وہ یہ ہیں ۔

تخم ملنگا ایک چمچ
شہد ایک چمچ
لیموں کا رس ایک چمچ
پانی ڈیڑھ گلاس
بنانے کا طریقہ
ایک چمچ تخم ملنگا پانی میں ڈال کر رات بھر رکھ لیں صبح تخم ملنگا نکال لیں اور پانی گرا دیں ۔ اس کے بعد ڈیڑھ گلاس پانی میں ایک چمچ شہداور ایک چمچ لیموں کا رس ڈالیں اور اس کے ساتھ تخم ملنگا بھی شامل کریں اور اس کو بلینڈر میں ڈال کر خوب مکس کریں ۔ اس کے بعد اس کو استعمال کریں ۔ اس کو مسلسل 15 دن تک استعمال کریں /اس سے وزن میں نمایاں کمی ہوگی

Comments are closed.