سکول کھلیں گے یا بند رہیں گے؟ این سی او سی نے اہم فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(این این ایس نیوز)ملک بھر کے  تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں کوئی حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔

این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت صحت حکام نے کورونا صورتحال پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ سکول کھولنے یا بند رکھنے کے حوالے سے فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کیا جائے۔بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس 23 مئی سے پہلے ہوگا۔آج(منگل کو) ہونے والے  اجلاس میں یہ تجویز بھی سامنے آئی کہ پہلے مرحلے میں نویں،دسویں، گیارہویں اور بارہویں کلاسز کھول دی جائیں۔این سی او سی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *