لڑکا اور لڑکی سومنگ پول میں نہارہے تھے پر ہاتھی نے آکرلڑکی کے ساتھ ایسی عجیب حرکت کردی جس نے دیکھا حیران رہ گیا

این این ایس نیوز! ہاتھی دنیا کا سب سے سمجھدار جانور ہوتا ہے ۔ اس کو کھانے پینے کا بھی بہت شوق ہوتا ہے ، لیکن اس کا پسندیدہ کھانا گنا اور کیلا ہے ۔ پانی سے بھی وہ بہت لگاو رکھتا ہے اور اس کو جہاں بھی پانی نظر آجاتا ہے وہ اس میں کود جاتا ہے اور جم کر مستی کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ وہ غصہ کے وقت کافی خطرناک بھی ہوجاتا ہے ۔ جب اس کو غصہ آتا ہے تو اس پر قابو پانا بہت مشکل ہوجاتا ہے ۔ سوشل میڈیا پر ہمیں ایک ایسا ویڈیو دیکھنے کو ملا ، جس میں ایک ہاتھی ایک سوئمنگ پول کے پاس اس وقت پہنچ گیا جب سوئمنگ پول میں ایک لڑکا اور لڑکی نہا رہے تھے ۔ جیسے ہی انہوں نے ہاتھی کو دیکھا تو ان کی حالت خراب ہوگئی ۔

اس ویڈیو کو کیری ڈن نام کے ایک یوٹیوب چینل پر شیئر کیا گیا ہے ، جس کو اب تک دو کروڑ 53 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے ۔ اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کسی جنگل کے درمیان ایک سوئمنگ پول بنا ہوا ہے ۔شاید یہ سوئمنگ پول جنگل میں موجود کسی ریسورٹ کا ہے ، جہاں لوگ قدرتی مناظر کے درمیان اپنی چھٹیاں گزارنے جاتے ہیں ۔ اسی سوئمنگ پول میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی نہا رہے ہیں ۔ انہیں اس بات کا ذرا بھی احساس نہیں ہے کہ کوئی جنگلی جانور آکر ان کی مستی میں خلل ڈال سکتا ہے ۔ تبھی انہیں جنگل کی جانب سے ایک ہاتھی آتا ہوا نظر آتا ہے ۔ہاتھی جھاڑیوں کے درمیان سے نکل کر سوئمنگ پول کے پاس پہنچ جاتا ہے ۔ ہاتھی کو دیکھتے ہوئے لڑکا اور لڑکی سوئمنگ پول کے دوسرے کنارے کی جانب چلے جاتے ہیں اور کھڑے ہوکر ہاتھی کو دیکھنے لگتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *