پاکستان کے شہر میں پیش آنے والا واقعہ

اسلام آباد(این این ایس نیوز) سوشل میڈ یا پر ایک ویڈ یو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی میں ایک شخص نے نوکری کی تلاش میں نکلی لڑکی کو  اپنی ہو س کا نشا نہ بنانے کی کو شش کی ۔ اس لڑکی نے ایک شخص پر الز ام لگایا کہ وہ ضرورت مند خواتین کو تعلقا ت میں راغب کرتا ہے۔

اپنی جان کو خطر ے میں ڈالتے ہوئے ، لڑکی نے آپریشن کیا تاکہ ملز م کو کافی ثبوت کے ساتھ گر فتار کیا جاسکے۔ نوکری کا جھا نسہ د یکر عز ت لو ٹنے والا گروہ بے نقاب بظاہر اس شخص نے اس لڑکی کو کہیں سے اٹھایا ، اور کار میں ، ان کے بارے میں پوری گفتگو ہوئی کہ اسے نوکری کی بُر ی طرح ضرورت کیوں ہے۔لڑکی نو کری حاصل کرنے کے لیے تمام وجوہات سامنے رکھتی ہے کہ اسے اپنی ماں اور دو بچوں کی دیکھ بھال کس طرح کرنی ہے ، جب وہ یہ بتاتی ہیں کہ اسے نوکری کی کتنی ضرورت ہے ، تو وہ شخص اسے کہتا ہے کہ اپنا عبا یا ا تارو اور پھر وہ شخص کار کو کہیں کھڑا کر کے پیچھے کی سیٹ پر آ جاتا ہے۔ لڑکا اس لڑکی کو نوکری دینے کی پیشکش کرتے ہوئے تعلقا ت استوا ر کرنے کی بات کرتا ہے اور کہتا ہے کہ اگر مجھے خوش کرو گی تو تمہیں نوکری ملے گی جس پر لڑکی گھبراا جاتی ہے اور وہ کہتی ہے کہ میں کیسے آپ کو خوش کر سکتی ہوں تو لڑکا جواب دیتا ہے تم شاد ی شدہ ہو تمہیں سب پتہ ہے ۔لڑکی کہتی ہے کہ میں پہلی بار نوکری حاصل کرنے گھر سے نکلی ہوں اور بہت سید ھی سی لڑکی ہوں مجھے ان باتوں کی سمجھ نہیں آتی ۔لڑکی اس گفتگو کے دوران اپنے موبائل سے ویڈیو بھی بنا رہی تھی جس سے وہ لڑکا لا علم تھا ۔ پھر اس لڑکی نے پولیس سے رابطہ کیاجس پر شاہراہ فیصل پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گر فتار کر کے اس کے خلاف مقد مہ درج کر لیا۔

Comments are closed.