تین سعودی نرسوں کو سعودی حکومت کی طرف سے100،100 کو ڑوں کی خوفنا ک تر ین سز اجرم جان کر خود فیصلہ کریں کیا یہ ٹھیک تھا

طائف ۔ (این این ایس نیوز) سعودی عرب میں زچہ بچہ ہسپتال میں شیرخوار بچے کو ستا نے والی نرسوںکی وڈیو نے مملکت بھر میں ہنگامہ برپا کر دیا۔

سعودی اخبار کے مطابق محکمہ صحت کے ڈائریکٹر صالح المونس نے میڈیا کو بتایا کہ زچہ بچہ ہسپتال میں شیرخوار بچے کو ستانے والی تینوں نرسوں کی معطلی کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے ترجمان عبدالہادی الربیعی نے واضح کیا کہ وڈیو میں ایک نرس شیرخوار کا سر بھینچ رہی تھی اور اس کی سہیلیاں اس کی مدد کر رہی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ مذکورہ نرسوں کے خلاف تحقیقاتی کمیشن قائم کر دیا گیا ہے۔ اور ثابت ہونے پر سو سو کوڑو ں کی سزا ہوگی

Comments are closed.