چھوٹی عید کی بڑی خوشیاں ! عید الفطر پر حکومت نے عوام کو اچھی سنادی جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

ریاض(این این ایس نیوز) سعودی حکومت نے کہا ہے کہ عوام کی کورونا سے حفاظت یقینی بنانے کے لیے عیدالفطر کے دوران

بھی ویکسینیشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ مملکت میں تمام سینٹرز پر عید الفطر کے دوران بھی ویکسین کی سہولت ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ مملکت میں کورونا وائرس کی کسیبھی ویکسین سے موت کا کوئی واقعہ ریکارڈ پر نہیں آیا۔ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا تھا کہ جو مقامی اور غیرملکی عید کے موقع پر بھی ویکسین لگوانا چاہتے ہیں وہ ویکسینیشن کی تاریخیں لے سکتے ہیں، لاعلاج امراض یا مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد اور حاملہ خواتین کو بھی کورونا ویکسین لگوانے میں کوئی مسئلہ پیش نہیں آتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودہ عرب میں اب تک 10.5 ملین ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔خیال رہے کہ سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر کسی بھی تقریب میں 20 سے زائد افراد کے اجماع کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Comments are closed.