آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کو چکنا کردیا

اسلام آباد (این این ایس نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آ ند ھی / تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔تاہم خطۂ پوٹھوہار، گجرات ،گوجرانوالہ، سیالکوٹ،فیصل آباد اورلاہورمیں آندھی / گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران ملتان ، ڈیرہ غازی خان

اور بہاولپور کے اضلاع میں آندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع۔خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم دیر، مردان ،چارسدہ ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بنوں،وزیر ستان اورکرم میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں دن کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم دادو،شہید بینظیر آباد، سا نگھڑ، جام شورو اور حیدر آبادمیں بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ۔ تاہم لسبیلہ، آواران،پنجگور اور تربت میں چند مقامات پر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔کشمیر/گلگت بلتستان کشمیر میں چند مقامات پر بارش جبکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔ آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد45، رحیم یار خان ، لاڑکانہ ،روہری ، چھور، سبی ،موہنجوداڑو44، دادو،بہاول نگر،خانیوال، شہید بینظیر آباد ، سکرنڈاور خان پور میں43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔کم سے کم /زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:

Comments are closed.