شاپنگ آرام سے کریں مارکیٹیں چاند رات تک کھلی رہیں گی،زبردست اعلان کر دیا گیا

لاہور(این این ایس نیوز) آل پاکستان انجمن تاجران نے کل سے چاند رات تک کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا، حکومت اگر کوئی ریلیف نہیں دے سکتی تو کاروبار کرنے دے، 9 دن کاروبار بند رکھنا تاجروں کو ذبح کرنے کے مترادف ہے۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے

اپنے بیان میں کہا کہ کل آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں کاروبار کھلے رہیں گے۔تمام تاجر کل سے چاند رات تک اپنا کاروبار جاری رکھیں گے۔ اجمل بلوچ نے کہا کہ حکومت کے پاس اگر کوئی ریلیف نہیں تو ہمیں کاروبار کرنے دے۔ 9 دن کاروبار بند رکھنا تاجروں کو ذبح کرنے کے مترادف ہے۔اجمل بلوچ نے گزشتہ روز بھیحکومت کے لاک ڈاؤن عائد کرنے کے فیصلے کی مخالفت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طرح ہماری حکومت بھی 24 گھنٹے کاروبار کرنے کی اجازت دے۔ہم 8 تا 16 مئی کاروبار بند کرنے کا حکومتی نوٹیفکیشن مسترد کرتے ہیں۔ تاجر برادری چاند رات تک کاروبار جاری رکھے گی۔ حکومت کے غلط فیصلے سے جتنا کورونا وائرس پھیلنا تھا وہ 2 دنوں میں پھیل چکا ہے۔ کورونا روکنے کے لئے حکومت زیادہ ٹائم دے تاکہ رش ختم ہوجائے، تاجر برادری چاند رات تککاروبار جاری رکھے گی۔ فیصلہ ساز بتائیں یومیہ بنیاد پر رزق کمانے والے 9 دن کہاں سے گھروں کا خر چ چلا ئیںگے۔مزید برآں اسی طرح مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کل سے شروع ہونے والے لاک ڈاؤن کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عید کے حوالے سے کروڑوں روپے کا سرمایہ لگایا ہے، بیشتر دکاندار کرائے دار ہیں۔ حکومت کو تجویز دی تھی کہ کاروبار کو 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے۔ لیکن ہماری تجویز نہیں مانی گئی۔ کل بلوچستان بھر کے تاجر اپنا کاروبار کھلا رکھیں گے، اگر انتظامیہ نے کاروبار سے روکنے کی کوشش کی تو سخت مزاحمت کی جائے گی۔
Sharing is caring!

Comments are closed.