بارشیں ہی بارشیں روزے داروں کے لیے بڑی خوشخبری محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد(این این ایس نیوز )محکمہ موسمیات نے جمعرات کے دن پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گردآلود ہواوں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ اسلام آباد، پنجاب، شمالی بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔موسم کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق نم ہوائیں ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں اور 8 مئی تک برقرار رہیں گی۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبر پختونخوا، اسلام آباد،پنجاب ،کشمیر ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔
خیبر پختونخوا: سیدو شریف 73، مالم جبہ 51، دیر (اپر31، لوئر 17)، کاکول21، پشاور (ایئر پورٹ 20، سٹی 08)، بالاکوٹ، بنوں 14، پاراچنار 12، دروش 08، میر کھانی 07،چراٹ ، کالام 06،چترال04، تخت بائی 03، پٹن 01،پنجاب :چکوال08، خانیوال، نور پور تھل، سرگودھا 04،نارووال 03،مری، حافظ آباد، ملتان، اوکاڑہ02،فیصل آباد، گوجرانوالہ،قصور،ٹوبہ ٹیک سنگھ01،کشمیر: گڑھی دوپٹہ06،راولاکوٹ06،مظفرآباد(ایئر پورٹ 06، سٹی 07)، گلگت بلتستان: بگروٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد،دادو43، سبی، مٹھی،چھوراورپڈ عیدن میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.