متھیرا کس مشہور سیاستدان کی بیٹی ہیں؟ اداکارہ نے اہم انکشاف کر دیا نام جان کر سب حیران

این این ایس نیوز! پاکستان ٹیلی وژن کی مشہور اداکارہ اور ہوسٹ متھیرا کافی سالوں سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور اکثر ٹی وی شوز کرتی یا بطور مہمان خصوصی پروگراموں میں نظر آتی ہیں۔

متھیرا نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کی پیدائش اور پرورش زمبابوے میں ہوئی تھی اور ان کے والد زمبابوے کے اچھے اور نامور سیاستدان ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب ان کے والد اور والدہ کے درمیان طلاق ہوئی تو وہ والد کے ہمراہ پاکستان آگئیں تھیں اور یہاں آکر ہی انہوں نے اردو سمیت تھوڑی بہت پنجابی زبان سیکھی اور آغاز میں انہیں پاکستانی معاشرے کی زیادہ سمجھ نہ ہونے کے سبب مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔میزبان کی جانب سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ان کی پسندیدہ سیاستدان بے نظیر بھٹو تھیں جب کہ ان کے خیال میں سب سے اچھی حکومت پرویز مشرف اور دوسری بہتر حکومت آصف علی زرداری کی تھی۔انہوں نے کہا کہ انہیں حالیہ سیاستدانوں میں بلاول بھٹو زرداری سب سے اچھے لگتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ان کا بھی وقت آئے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *