یااللہ خیر”پاکستان پر خطرات کے سائے منڈلانے لگے یکم اگست تک کیا ہونیوالا ہے؟ خطرے کی گھنٹی بج گئی“

این این ایس نیوز! ”پاکستان پر خطرات کے سائے منڈلانے لگے، یکم اگست تک کیا ہونیوالا ہے؟ خطرے کی گھنٹی بج گئی“ ایک امریکی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ یکم اگست تک پاکستان میں کورونا کے دو لاکھ 40 ہزار تک کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوجائیں گے

۔واشنگٹن یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایویلیوایشنز کی جانب سے رواں ہفتے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت جنوبی ایشیا کورونا کا ہاٹ سپاٹ بنا ہوا ہے۔ مئی کے وسط تک جنوبی ایشیا میں کیسز اتنے زیادہ ہوجائیں گے کہ عالمی سطح پر ان کی روزانہ کی گنتی ڈیڑھ کروڑ تک بڑھ سکتی ہے۔اسی ادارے نے جولائی 2020 میں پیشگوئی کی تھی کہ امریکہ میں کورونا کی وجہ سے اموات کی تعداد دو لاکھ سے بڑھ جائے گی تاہم ٹرمپ انتظامیہ نے ان دعووں کو مسترد کردیا تھااور کہا تھا کہ وہ اموات
کی تعداد ایک لاکھ سے نہیں بڑھنے دیں گے۔ بعد میں واشنگٹن یونیورسٹی کا دعویٰ درست ثابت ہوا اور امریکہ میں اب تک کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد پانچ لاکھ 72 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔انسٹی ٹیوٹ نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں کورونا کا عروج یکم اگست تک ہوگا جب دو لاکھ 40 ہزار تک کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوں گے اور اموات کی تعداد 28 ہزار 549 ہوجائے گی۔ کورونا کی وجہ سے پنجاب میں 12 ہزار 460، سندھ میں پانچ ہزار 639، خیبر پختونخوا میں چھ ہزار 978، بلوچستان میں 796، گلگت بلتستان میں 115 ، آزاد جموں و کشمیر میں ایک ہزار 88 اور اسلام آباد میں ایک ہزار 473 اموات ہوں گی۔ ایک امریکی ادارے نے خبردار کیا ہےکہ یکم اگست تک پاکستان میں کورونا کے دو لاکھ 40 ہزار تک کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوجائیں گے۔واشنگٹن یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایویلیوایشنز کی جانب سے رواں ہفتے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت جنوبی ایشیا کورونا کا ہاٹ سپاٹ بنا ہوا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *