تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار خبر سنادی

این این ایس نیوز! اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم شمال /مشرقی بلوچستان ،بالائی سندھ ،جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا کے مغربی اضلاع اور کشمیر میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔

پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم شمالی بلوچستان اورخیبر پختونخوا کے مغربی اضلاع میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکا ن ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ جنوبی پنجاب،سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔تاہم پنجاب :مری 05،سندھ : ٹنڈوجام، روہڑی 04، مٹھی02،بلوچستان: سبی 03، کوئٹہ 02اور خیبر پختونخوا۰: چراٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: ڈی جی خان،بہاولنگر، خانپور، جیکب آباد، موہنجوداڑو، روہڑی 43،بھکر، ملتان ، بہاولپور، رحیم یار خان، نورپور تھل ، ڈی آئی خان، شہید بینظیر آباد، پڈعیدن، چھور،سکھر اور سبی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *