بریکنگ نیوز:2مئی سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ کب ختم ہوگا ؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کر دیا

اسلام آباد(این این ایس نیوز)گرمی کے ستائے شہریوں کے لئے ایک ٹھنڈی ٹھار خوش خبری آ گئی ہے جس سے گرمی کے ستائےشہریوں کے چہرے کھل اُٹھے ہی۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2مئی تا8 مئی تک مختلف اضلاع میں بارشوں کے سلسلے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کیا جا رہا ہے۔ شدید موسمی حالات اور خشک سالی سے متاثرہ اضلاع میں

ان بارشوں کی بدولت حالات سازگار ہونے کا امکان ہے. رپورٹ کے مطابق ایک غیرمعمولی بارشوں کاسلسلہ صوبہ بلوچستان کو 2مئی سے 8 مئی تک متاثر کرے گا جس کے دوران آندھی، بارش، ژالہ باری اور بجلی گرنے کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں. خضدار، قلات ،ژوب میں 2 تا 8 مئی گرج چمک کے ساتھ بارش، 80-100 کلو میٹر کی رفتار سے آندھی اور بجلی گرنے کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں لسبیلہ، پشین، قلعہ عبداللہ/چمن ،مستونگ ،لورالائی میں ، یکم تا 8 مئی گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی کی رفتار 80 – 100 کلومیٹر اور ژالہ باری کا امکان ہے. سبی، نصیر آباد ،جعفر آباد، جھل مگسی اور نوشکی میں یکم تا 8 مئی کوگرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے. اس دوران آندھی کی رفتار 80-100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے. نوشکی میں اس بارش سے خشک سالی کی شدت میں کمی واقع ہو گی. آوران، پنجگور ،کیچ، گوادر واشک، خاران ،چاغی میں یکم مئی سے 8تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے. محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبر دار کر دیا دوسری جانب لاہور کا 103 سالہ قدیم اور تاریخی والٹن ائیرپورٹ اور فلائنگ کلب بند کردیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے والٹن ائیرپورٹ بند کرنے کی منظوری دے دی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *