جو لوگ شوق سے پیاز کھاتے ہیں حضور رحمت ﷺ کا فرمان پڑھ لیں

این این ایس نیوز! زندگی کا کوئی پہلو ایسا نہیں کہ جس کے بارے میں اسلام رہنمائی نہ کرتا ہو اس تحریر میں پیاز اور لہسن کے بارے میں بتایا جائے گا کہ پیازاور لہسن کو ہمارے نبی ﷺ کیوں پسند نہیں فرماتے تھے ہم میں سے اکثر لوگ ایسے ہیں جو کہ کچا پیاز اور کچا لہسن کھانے کو پسند کرتے ہیں لیکن وہ نبی ﷺ کے فرمان کے بارے میں نہیں جانتے کہ آپﷺ نے اس کے بارے میں کیا فرمایا

اور کچا پیاز اور لہسن کھانے سے آپ ﷺ نے کیوں منع فرمایا ہے ؟یادرہے کہ کچے پیاز کو ہمارے ہاں سلاد میں بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے اور کچے لہسن کو مختلف بیماریوں کاعلاج سمجھ کر استعمال کیاجاتا ہے ان دونوں چیزوں کے جو فوائد ہیں ان سے انکار نہیں کیا جاسکتا لیکن بحثیت مسلمان ہمارا یہ فرض ہے کہ ان چیزوں کے بارے میں آپﷺ کی تعلیمات کو جانیں اور آپﷺ کی تعلیمات کو مدنظر رکھتے ہوئےان چیزوں کا استعمال کریں ۔بخاری و مسلم کی روایت ہے کہ حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نےفرمایا جو شخص پیاز لہسن کھائے وہ ہماری مسجد کے قریب نہ آئے اس لئے کہ فرشتے بھی ان چیزوں سے تکلیف محسوس کرتے ہیںجن سے انسانوں کو تکلیف ہوتی ہے مسلم کی ایک روایت کے مطابق حضرت عمر ؓ نے ایک بار خطبہ دیا جس میں فرمایا اے لوگوں تم دو ایسے درخت یعنی سبزیاں کھاتے ہو جسے میں ناپسندیدہ سمجھتاہوں

اور کھانے کے بعد بھی کافی دیر تک اس کی بو محسوس ہوتی رہتی ہےآپﷺ بسا اوقات اس بارے میں بڑی سختی سے کام لیتے تھے کہ اگر کسی شخص سے لہسن یا پیاز وغیرہ کی بو آتی تو آپﷺ اسے مسجد سے نکل جانے کا حکم دیتے تھے لیکن اگر ان چیزوں کی بو کو کسی ذریعے سے ختم کیا جاسکے یا ان کے کھانے پر اتنی مدت گزر جائے کہ ان کا اثر جاتا رہے تو اس میں کوئی حرج کی بات نہیں ہے جیسا کہ حضرت عمر ؓ کی حدیث سے یہ بات واضح ہوگئی ہے۔ان باتوں سے جو نتائج سامنے آئے ہیں یہ پتہ چلتا ہے کہ کچا پیاز کھانے کو آپﷺ ناپسند فرمایا ہے نا اس کے کھانے کی کہیں ترغیب دی ہے بلکہ اس کو ناپسند فرمایا ہے اور اس کی بو کی وجہ سے اس سے کراہت کا اظہار فرمایا ہے یہی وجہ تھی کہ اس کی بو کی وجہ سے کچا پیاز لہسن کھا کر مسجد میں آنے کو بھی منع فرمایا ہے اس لئے فرشتے بھی اس کی بو سے کراہت محسوس کرتے ہیںتو اگر اس کو استعمال بھی کیاجائے تو جلد از جلد اس کی بو کو ختم کرنا چاہئے ورنہ گھر میں رزق کے فرشتے نہیں اترتے اگر اترتے بھی ہیں تو اس کی بو کی وجہ سے جلد از جلد چلے جاتے ہیں اس لئے اپنے گھروں کو ہر قسم کی بو سے پاک رکھئے تا کہ رزق کے فرشتوں کو کسی بھی قسم کی تکلیف و تنگی محسوس نہ ہو ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *