پاکستان میں اس مرتبہ روزے کتنے ہونگے اور عید کس تاریخ کو ہوگی؟ بڑی پیشنگوئی کر دی گئی

این این ایس نیوز! روزنامہ جنگ میں سید محمد عسکری کی خبر کے مطابق پاکستان میں روزے 30اور عید الفطر جمعہ14مئی کو ہونے کا امکان ہے۔جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر جاوید اقبال کے مطابق شوال 1442ہجری کا نیا چاند 11اور 12مئی کی درمیانی شب کو تقریباً بارہ بجکر ایک منٹ پر پیدا ہوگا یعنی اس وقت چاند کا  ہوگا

جب 12مئی کی شام سورج غروب ہوگا اس وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 31 منٹ ہوگی غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیانی وقت صرف 36 منٹ ہوگا۔غروب آفتاب کے وقت چاندافق (Horizon) سے تقریباً 6.5 ڈگری پر ہوگا لہٰذا 12 مئی کی شام کو غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے.چناچہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ روزے پورے 30 ہوں گے اور عید 14 مئ کو ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *