آئندہ چند دنوں میں خطرناک بارشیں ہونے والی ہیں بارشوں کا نیا سسٹم پاکستانی حدود میں داخل ہوگیاکہاں کہاں بارشیں ہوں گی جانیں

این این ایس نیوز! آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور بالائی علاقوں سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔اسکے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے تاہم خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *