ملک بھر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش محکمہ موسمیات نے پیشگی خبردار کردیا

این این ایس نءوز! ملک بھر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش محکمہ موسمیات نے پیشگی خبردار کردیا آج بروز منگل پنجاب،خیبر پختو نخوا ،کشمیر،گلگت بلتستان ،مشرقی بلوچستان ا ور بالائی سندھ میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش رہی، جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، پوٹھوہار، جنوبی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ، جبکہ پنجاب،سندھ،پاراچنار اور سکردو میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: پنجاب: رحیم یار خان، خانپور 01،سندھ: لاڑکانہ 04، خیبر پختونخوا: پاراچنار میں02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد، چھور43،دادو،مٹھی42 ، جیکب آباد، سکھر اورموہنجوداڑو میں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *