سحری میں نبیﷺ کا پسندیدہ شربت پی لیں انشاء اللہ پور ے 7دنوں تک پیاس نہیں لگے

این این ایس نیوز! رمضان المبارک آپ سب لوگوں کو بہت مبارک ہو ۔گرمی کے موسم میں بھوک لگے یا نہ لگے پیاس لازمی لگتی ہے جب پیاس لگتی ہے تو پھر افطار کا انتظار ہوتا ہے اور افطار کیساتھ ہی ٹھنڈے پانی پر زور ہوتا ہے جس کے اثرات انتہائی مضر ہوتے ہیں ان سے کیسے بچا جاسکتا ہے ۔ روزے کو آسان بنانے کیلئے کیا ٹوٹکے استعمال کیے جاسکتے ہیں ۔

گرمی کے موسم میں پیاس سے چھٹکارے کیلئے کونسے گھریلو ٹوٹکے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ ایسی چیزیں بتاتے ہیں جن کو استعمال کرنے سےآپ کافی حد تک پیاس کی شدت کو کم کرسکیں گے ۔ رمضان المبارک میں پیاس کا احساس اس وقت مزید شدت اختیار کرتا ہے ۔جب یہ ماہ مقدس موسم گرما میں آتا ہے جیسا کہ اس بار کا مہینہ کیونکہ ایک طرف گرمی کا زور ہوتا ہے تو دسری طرف روزے کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے ۔ ماہ صیام میں جسم میں پانی کی مطلوبہ مقدار کو برقرار اور پیاس سے مقابلہ کرنا نہایت اہمیت اختیار کرجاتا ہے ۔ ہم آپ کو پیاس پر قابو پانے کے چند ٹوٹکے بتائیں گے ۔پیاس بجھانے کا بہترین ذریعہ پانی ہے ۔ جس کا کوئی نعم البدل نہیں ۔ پیاس کی شدت سے بچنے کیلئے روزانہ ڈیڑھ لیٹر پانی ضرور پئیں ۔ ہر طرح کے لیکیویڈ یعنی مائع کا استعمال زیادہ کریں ۔پیاس کے احساس کی شدت کو کم کرنے کیلئے پانی سے بھرپور سبزیوں اور قدرتی پھلوں کا جوس استعمال کریں۔ خیال رکھیں ایسے جوسز سے پرہیز کیا جائے جن میں مصنوئی اجزاء یعنی شوگر اور رنگ وغیرہ شامل ہیں اس کے علاوہ رات اور سحری کے وقت تازہ پھلوں اور سبزیوں کے استعمال کوترجیح دیں ۔ یہ پانی کی خاص مقدار اور ریشوں سے بھرپور ہوتی ہیں ۔

جو دیر تک آنتوں میں باقی رہتے ہیں ۔ پھر اور سبزیوں کے استعمال کا بنیادی مقصد بھوک اور پیاس کے احساس میں کمی لانا ہے ۔ رات کے آخری حصے میں نماز فجر سے کچھ دیر پہلے سحری کھانی چاہیے یہ سنت بھی ہے دیر سے سحری کھانے سے بھوک اور پیاس کے دورانیہ میں کمی آئیگی اس کے علاوہ سحری میں ہلکا پھلکا کھانا کھائیں ایسی غذا سے پرہیز کریں جو جسم سے پانی کو چرا لیتی ہیں جس میں نمک مصالحہ جات سوڈا براہ راست بھوک کا جسم پر پڑنا وغیرہ شامل ہے ۔ گرمیوں کے موسم میں ایک اور چیز جو دیکھی گئی ہے وہ یہ ہے کہ افطار کے وقت بغیر کچھ کھائے بر ف والا ٹھنڈا پانی فوراً استعمال کیا جاتا ہے جوکہ صحت کیلئے بہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ۔ یہ آپ کے اعصاب کیلئے نقصان دہ ہے اس سے دل کی بیماریوں کا خدشہ ہے ۔ فالج ہونے کا بھی خدشہ ہوسکتا ہے اس کے علاوہ بھی کئی بیماریوں کا سبب ہے ان سے دور رہنے کیلئے ضروری ہے پانی پینے سے پہلے ایک دو دانے کھجور کے لازمی کھا لیے ہیں ۔ کھجور میں یہ تاثیر ہے یہ ان نقصانات سے بچنے میں مدد دیتی ہے ۔

Comments are closed.