اس آدمی نے 37 دنوں میں چار لڑکیوں سے شادی کرلی شادی کی وجہ ایسی

تائپے (ویب ڈیسک) تائیوان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے معاوضے کے ساتھ ملنے والی چھٹیوں کے لیے 37 دن میں چار شادیاں کر ڈالیں، قانون کے مطابق کسی بھی شخص کو شادی کے وقت کام سے آٹھ چھٹیاں دی جاتی ہیں اور ادارہ اس شخص کو ان چھٹیوں کا معاوضہ بھی ادا کرتا ہے۔

تائیوان سے تعلق رکھنے والے شخص نے اپنی پہلی شادی پر ملنے والی چھٹیوں کے آخری روز اپنی بیوی کو طلاق دے دی اور اگلے ہی دن دوسری شادی کر کے قانون کے تحت ایک بار پھر چھٹیاں طلب کر لیں، موصوف نے چھٹیوں میں توسیع کے لیے ایک ہی عورت سے 37 دن کے اندر تین مرتبہ طلاق دی اور متعلقہ شخص معاوضے کے ساتھ 32 چھٹیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

Comments are closed.