سونے کی ملک بھر میں آج قیمت کیا رہی قیمت میں کافی زیادہ کمی

لاہور: (این این ایس نیوز) ملک بھر میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت دھڑام سے نیچے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ می فی اونس سونے کی قیمت میں گیارہ امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی

اور نئی قیمت 1 ہزار 730 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر،گوجرانوالا، راولپنڈی، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں دنوں 2 ہزار 500 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 1 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ فی تولہ سونے کی طرح ملکی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت میں 2287 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور قیمت 86 ہزار 548 روپے ہو گئی ہے۔ سونے کی طرح دس گرام اور فی تولہ چاندی کی قیمتوں میں بھی بالترتیب 60 روپے اور 51.44 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمتیں 1300 روپے اور 1114.54 روپے ہو گئی ہے۔

Comments are closed.