رمضان بھر میں پورے ملک میں موسم کیسا رہے گا محکمہ موسمیات کے پورے پاکستان کے لیے وارننگ جاری

این این ایس نیوز! مغربی ہواؤں کا ایک کمزور سسٹم اس وقت ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوچکا ہے. کوہاٹ اور گردونواح میں شدید گرم چمک کے ساتھ بارش کی اطلاعات ہیں. دوسری جانب حسب معمول کرتھار اور سلیمان کے پہاڑی علاقوں پر گرج چمک کے بادل بننا شروع ہوچکے ہیں. گرمی اور درجہ حرارت میں اضافہ کے باعث گرج چمک کے بادل جونہی تشکیل پاتے ہیں.

فورآ شدت اختیار کرجاتے ہیں. یہ ڈویلپمنٹ مغرب سے مشرق / شمال مشرق کی سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں. سیٹیلاٹ تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں. کہ پشاور / مردان / چارسدہ / کوہاٹ / اورکزئی اور خیبر ایجنسی کے آس پاس انتہائی گہرے بادل موجود ہیں. جن کی پیش قدمی اسلام آباد / اٹک اور بھکر میانوالی کے علاقوں کی طرف ہے. جبکہ خضدار اور مغربی سندھ سے منسلکہ کرتھار بیلٹ پر غیر فعال بادل موجود ہیں. اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی سے معتدل بارش شدید گرج چمک اور آندھی کے ساتھ متوقع ہے. جبکہ کل. سے بارشوں کے باقاعدہ سلسلہ آئندہ ہفتے تک وقفے وقفے سے ملک بھر کو متاثر کرتا رہے گا. لب لباب یہ کہ رمضان المبارک کا ماہ ٹھنڈا میٹھا گزرنے کا امکان ہے. تحریر اچھی لگے تو شئیر لازمی کریں. شکریہ

Comments are closed.