سونے کی قیمت میں بڑی کمی فی تولہ سونا کتنے کا ہو گیا جانیں

این این ایس نیوز! کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کی کمی سے 1736ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600روپے اور 514روپے کی کمی واقع ہوئی۔اس کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد ، سکھر ، ملتان ، لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 102700روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 88135روپے ہوگئی۔اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1360روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1165.98روپے پر مستحکم رہی ہے۔

Comments are closed.