کل سے ملک بھر میں کہاں کہاں بارشیں ہوں گی محکمہ موسمیات نے بتادیا

این این ایس نیوز! اتوار کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی رہنے کے ساتھ بالائی خیبر پختونخوا،خطہ ٔپوٹھوہار،کشمیراورگللگت بلتستان میں تیزہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ گلگت بلتستان ،کشمیراوراس سے ملحقہ پہاڑی علاقو ں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں گرم رہا۔تاہم خیبر پختو نخوا:کالام ، مالم جبہ 03، پشاور (سٹی 01)،بیشام ، بونیر ، کاکول 01،کشمیر:راولاکوٹ 02، پنجاب :مری میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: چھور43، دادو، لاڑکانہ، میر پور خاص، موہنجوداڑو، سکھر،شہید بینظیر آباد اور پڈعیدن میں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.