اس دفعہ رمضان میں بینک اکائونٹ میں کتنی رقم ہونے پر کٹوتی ہوگی ؟ زکوٰاۃ کے نصاب کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (این این ایس نیوز)ایڈمنسٹریٹر جنرل زکوٰاۃنے اسلامی سال 42۔1441 ہجری کے لئے ”زکوٰاۃکا نصاب“ 80933 (اسی ہزار نو سو تینتیس) روپے مقررکیا ہے۔ زکوٰۃ وعشر آرڈیننس 1980 کے پہلے شیڈول کے سیریل نمبر ایک کے کالم دو میں ماخذ زکوٰۃ80933.00 سے کم رقم پر زکوٰۃ کی کوئی کٹوتی نہیں ہوگی ، تمام سیونگ بینک اکاونٹس ، منافع اور نقصان شیئرنگ کھاتوں اور اسی طرح سے دیگراکاؤنٹ جن کا کریڈٹ بیلنس 80933.00 روپے (اسی ہزار نو سو تینتیس روپے) ہے سے نصاب کے مطابق زکوٰۃ کی کٹوتی رمضان المبارک کے پہلے روز یعنی یکم رمضان المبارک 1442 ہجری کو کریں گے جو (چاند دکھائی دینے کی صورت میں)14 یا 15 اپریل 2021 کو متوقع ہے۔

Comments are closed.