سعودیہ میں رمضان میں کتنے گھنٹے ڈیوٹی دیناہوگی ؟حکومت نے بالآخرحتمی فیصلہ کرلیا، سعودی ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

این این ایس نیوز! کتنے گھنٹے ڈیوٹی دینا ہوگی ؟حکومت نے بالآخر حتمی فیصلہ کرلیا، سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

ریاض(این این ایس نیوز)رمضان میں ملازمین کی ڈیوٹی ٹائمنگ کیا ہوگی؟کتنے گھنٹے ڈیوٹی دیناہوگی ؟حکومت نے حتمی فیصلہ کرلیا، سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت ہیومن ریسورسز نے رمضان کے دوران نجی شعبوں کے لیے اوقات کار جاری کردیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابقوزارت ہیومن ریسورسز کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران نجی شعبوں میں ملازمین کی ڈیوٹی ٹائمنگ 6 گھنٹے ہوگی سعودی وزارت کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی اوقات کے دوران ملازمین کو ہر صورت ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔وزارت ہیومن ریسورسز کی ہدایت کے مطابق تمام ملازمین پر لازم ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں، مصافحہ سے اجتناب کریں اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔خیال رہے کہ قبل ازیں حکومت نے سرکاری شعبے میں رمضان کے دوران 5 گھنٹے ڈیوٹی اوقات کا تعین کیا۔ سرکاری محکمے صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کھلے رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *