رمضان المبارک کا چاند، پاکستانیوں کے لئےبہت بڑی خبر اگئی

این این ایس نیوز! رمضان کے چاند کا معاملہ ۔۔۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کس شہر میں ہوگا؟؟ جان کر مفتی پوپلزئی بھی کہے گا ۔۔۔ایسے نہیں چلے گا۔

رمضان کے چاند کا معاملہ ۔۔۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کس شہر میں ہوگا؟؟ جان کر مفتی پوپلزئی بھی کہے گا ۔۔۔ایسے نہیں چلے گا ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا پہلااجلاس 13 اپریل کو پشاور میں ہوگا۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے پشاور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم پورے ملک میں اتحاد و اتفاق کے لیے کوشش کر رہے ہیں، رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس تمام بڑے شہروں میں ہوں گے۔مولانا عبدالخبیر کا کہنا تھا پشاور میں اجلاس کا مقصد اتحاد و اتفاق کا پیغام دینا ہے، اس سلسلے میں کمیٹی کو تمام علما و مشائخ کا تعاون حاصل ہے، حکومت اور وزارت مذہبی امور کا بھیبھرپور تعاون ہے۔انھوں نے کہا چاند دیکھے جانے کے سلسلے میں جو بھی شہادت آئے گی، اس پر شرعی لحاظ سے فیصلہ کیا جائے گا، اور انشاء اللہ پورے ملک میں ایک ہی دن روزہ رکھا جائے گا۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا ہمیں کرونا وبا کی لہر سے عوام کو بچانے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، اور این سی او سی کی گائیڈ لائنز پر عمل کرنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *