بجلی صارفین کیلئے بری خبر، نیپرا نے فی یونٹ قیمت میں اضافہ کر دیا ، نئی قیمت جانیں

لاہور (این این ایس نیوز) نیپرا نے بجلی 64 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے جس سے صارفین پر 4 ارب 40 کروڑ روپےاضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ اضافی وصولی اپریل کے بلوں میں کی جائے گی، اضافے کا اطلاق لائف لائن، کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔قبل ازیں نیپرا نے پن بجلی کے ٹیرف میں ایک روپے 56پیسے فی یونٹ کمی کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *