اگلے 24 گھنٹوں میں پاکستان بھر میں موسم کیسا رہے گا پورے پاکستان کے لیے محکمہ موسمیات

این این ایس نیوز! بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ گلگت بلتستان،بالائی خیبر پختونخوا، کشمیراوراس سے ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔جبکہ گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبر پختو نخوا ، کشمیر، پنجاب اور گلگت بلتستان کے اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخوا: کالام 34 ، کاکول 23 ، بالاکوٹ 25 ، مالم جبہ 25 ، پٹن 24 ، میرکھانی 17 ، سیدو شریف 17 ، دروش 07 ، چترال 05 ، پشاور (ایئر پورٹ 04 ، سٹی 02) ، دیر (زیریں 03 ، بالائی 02) ، تخت بائی ، چیراٹ 02 ، کشمیر: مظفرآباد (ایئر پورٹ 24 ، سٹی 19) ، راولاکوٹ 24 ، گڑھی دوپٹہ 23 ، کوٹلی 15 ، پنجاب: مری 28 ، اسلام آباد (سید پور 12 ، زیرو پوائنٹ 10 ، ایئرپورٹ ، گولڑا 09 ، بوکرا 06) ، راولپنڈی (چکلالہ 09 ، شمس آباد 08) ، سیالکوٹ (ائیرپورٹ 08 ، سٹی 02) ، گجرات ، نارووال 06 ، جہلم 05 ، ملتان 02 ، گوجرانوالہ ، اوکاڑہ ، حافظ آباد ، منگلا 04 ، قصور ، منڈی بہاؤالدین ، فیصل آباد ، چکوال 03 ، لاہور (ایئرپورٹ 03 ، سٹی 02) ، بہاولنگر ، ساہیوال 02 ، جوہرآباد ، بہاولپور (ایئر پورٹ) ، جھنگ ، گلگت بلتستان: استور 14 ، اسکردو 12 ، بگروٹ 07 ، گوپس ، بونجی ، ہنزہ 06 اور گلگت میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو،مٹھی،چھور40،تربت،کراچی اورلسبیلہ میں39 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *